news 1588093605 2123

رستم میں سکول بچوں کو لیجانے والی چنگ چی رکشہ حادثے کا شکار

ویب ڈیسک (رستم): رستم گڑیالہ میں سکول بچوں کو لیجانے والی چنگ چی رکشہ حادثے کا شکار، ریسکیو 1122 کے مطابق چنگ چی بے قابو ہوکر ٹکر پل سے نیچے کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 5 بچے اور ڈرائیور زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ بیوٹیفکیشن، چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا