images 59

لا اینڈ آرڈر اور متوقع احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن اور پارکنگ پلان تیار

ویب ڈیسک (اسلام آباد): لا اینڈ آرڈر اور متوقع احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن اور پارکنگ پلان، یہ ڈائیورشن و پارکنگ پلان آج تا اختتام احتجاج قابل عمل رہے گا، اس احتجاج اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں چائنہ چوک جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک جناح ایونیو تک سرد ست دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہے، ایوب چوک بجانب ایکسپریس چوک جناح ایونیو دونوں اطراف ٹریفک ڈائیورشن ہوگی، ایمبیسی روڈ بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطرف کے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی، ڈی چوک سے بجانب ایکسپریس چوک جنا ح ایونیو دونوں اطرف ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی، ایوب چوک سے بجانب میریٹ ہوٹل دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی، اسٹیٹ بینک سے بجانب ریڈیو پاکستان چوک دونوں اطراف کے لیے ڈرائیورشن ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس چیلنج کردیا