pm imran khan held important meeting with the leading industrialists of the country 1602166324 1753

حکومت کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے – وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیر اعظم عمران خان کی صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات، وفد میں ثنا آللہ چودھری (یونایئٹڈ موٹر سائیکل)، عبدالرحمان (چیرمین پاکستان ایسوسیئشن آف آٹوموٹیو پارٹس و ایکسیسوریز مینوفیکچررز), معین ظفر (پاکستان فرنیچر مینوفیکچررز ایسوسیئشن), میاں افتخار احمد (پاکستان ٹائیر مینوفیکچررز ایسوسیئشن), مرتضا پراچہ (آل پاکستان ایمپورٹرز و مینوفیکچررز), عامر اللہ والا (موبائل مینوفیکچررز ایسوسیئشن), سہیل الطاف ( آٹوموٹئیوز)، احتشام الدین (پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسیئشن) اور سردار یاسر الیاس ( اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) شامل۔
وفاقی وزیر محمد حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، چیرمین ایف بی آر جاوید غنی بھی موجود، وفد نے کویڈ وبا کے پیش نظر صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، وفد نے برآمدات بڑھانے، ملکی صنعت کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے، ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات سے زر مبادلہ حاصل ہوگا جو فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ ہو سکیں گے، وزیر اعظم نے انڈسٹری اور یونیورسٹیوں کے درمیان ریسرچ و ٹریننگ کے حوالے سے روابط قائم کرنے پر زور دیا تاکہ نوجوانوں کو فنی مہارت حاصل ہوسکے۔ جو ملک سرمایہ کار اور صنعت کار کو سہولیات مہیا کرتے ہیں، وہی ملک ترقی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے وفد کی طرف سے دی گئی تجاویز پر متعلقہ وزارتوں اور آیف بی آر کو ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی: پولیس سٹیشن میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،25افرادزخمی