WhatsApp Image 2020 10 15 at 7.39.38 PM

توانائی کمیٹی کا اجلاس : گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک(اسلام آباد ): وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس۔ پیٹرولیم ڈویژن کی موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد پر بریفنگ۔ پیٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی کی درآمد پر بھی بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی کی گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت۔ کمیٹی کی موسم سرما میں گیس کی قلت پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت اعلامیہ۔ پیٹرولیم ڈویژن سردیوں میں گیس تقسیم کی ترجیحات پر عمل درآمد یقینی بنائے  کمیٹی۔
کابینہ کمیٹی نے ملک میں تیل کی طلب و رسد کا جائزہ لیا۔ فرنس آئل کی طلب کا تخمینہ لگانے سے قبل توانائی کے دیگر وسائل کو مکمل استعمال کیا جائے۔ فرنس آئل کی درآمد کو کم کرنے کے لیے مقامی ریفائنریز کی پیداوار کو بڑھایا جائے۔ کمیٹی نے پورٹ قاسم پر سوئی سددرن کی جانب سے پائپ لائن کی تعمیر میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا۔
کابینہ کمیٹی نے پائپ لائن کی تعمیر کے معاملے پر سندھ حکومت سے بات کرنے کی ہدایت۔ پائپ لائن کی تعمیر دسمبر 2020 میں مکمل کی جائے ۔ اجلاس میں کراچی لاہور گیس پائپ لائن کہ تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کی فروری میں منصوبے کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر پیش کرنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں 81 لبنانی شہید، نیتن یاہو کاجنگ بندی سےانکار