ویب ڈیسک (بنوں): بنوں اہلیان کوٹ عادل کوٹ دائم کا احتجاج، کوٹ عادل روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا، گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی ہیں، کوٹ عادل کے راستے پر ڈمپر اور ٹریکٹروں سے نہ صرف روڈ کھنڈرات کی شکل اختیار کرنے لگی بلکہ گرد و غبار نے مختلف بیماریوں میں مبتلا کردیا، انتظامیہ نے صرف معدنیات کا ٹھیکہ دیا عوام کی جان کی فکر نہیں، گاڑیوں کیلئے کرم میں راستہ بنایا گیا ہے لیکن وہ اپنی بچت کی خاطر ہماری جانوں سے کھیلنے لگے ہیں، روزانہ صبح سے شام تک دس بارہ بارہ گاڑیوں کی یہاں سے ایک ساتھ گزر رہی ہے، یہاں کے لوگوں کو شدید بے چینی میں مبتلا کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ برابر کی شریک ہے،
آئندہ کوئی ڈمپر یا ٹریکٹر اس راستے سے آئی تو ان کی خیر نہیں ذمہ داری انتظامیہ پرہوگی۔
Load/Hide Comments