2 314

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا

ویب ڈیسک(نوشہرہ):ریسکیو 1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا، ریسکیو 1122 کے مطابق اکوڑہ خٹک کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا، حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو اہلکار شمع گل نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی، ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا، ریسکیو اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے، ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو گھرمنتقل کردیا، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کا خاتون اہلکار کے لیے توصیفی سند کا اعلان۔

مزید پڑھیں:  صوابی دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی