ویب ڈیسک(چارسدہ)ضابطہ دیوانی میں عوام دشمن ترامیم کی خلاف ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے وکلاء کی بارکونسل کے پی کے کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے صدر مجیب الرحمن ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری عالمزیب خان ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداران نے خیبر پختونخوا ہ بار کونسل کی ہدایات پر من وغن عمل کرنے کا اعادہ کرلیا۔
صدر مجیب الرحمن ایڈوکیٹ نے خیبر پختونخواہ بار کونسل کے ساتھ مکمل یکجہتی لینے کا مطالبہ کرلیاہے ،اورآئینی ترامیم واپس لینے کا مطالبہ بھی کیاہے ۔ڈسڑکٹ بار چارسدہ نے فرانس کے صدر کے اسلام دشمن بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اوراسلامی ممالک سے اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلانے اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Load/Hide Comments