images 2 13

ہری پور میں جنگلات کی کٹائی نہ رک سکی

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پور میں جنگلات کی کٹائی نہ رک سکی خانپور کے بعد اب یونین کونسل بانڈی شیرخان گاوں ،بگڑہ گاوں اور بھٹھڑی میں غیر قانونی طور پر ٹھیکدار جنگل کی کٹائی کرنے میں مصروف ہے بھٹھڑی میں بھی ٹھیکدار زاہد خان جنگل کی کٹائی کر رہا تھا، مقامی لوگوں کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرائے صالح کی نفری نے کاروائی کی کٹائی کاکام بند کروایا اور محکمہ جنگلات کواطلاع دی اسکے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم حسب عادت دیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی،
مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر آلات کٹائی قبضہ میں لے کر جنگل کی کٹائی کا کام بند کروا دیا ہے،ہری پور کی حدود میں وزیر اعظم کی بلئن ٹری اور ٹریلین ٹری سونامی میں درخت لگائے گئے تھے جن میں گوند،چیڑھ،اور دیگر اقسام کے درخت لگائے گئے لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ جنگلات کی جانب سے عدم توجہی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا آج بھی تھانہ سرائے صالح کی پولیس نےکاروائی کی جبکہ محکمہ جنگلات کی ٹیم تاخیر سے پہنچی، آلات کٹاِئی قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر