college 696x419 2

لکی مروت،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(لکی مروت )لکی مروت میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں تمام طلبہ تنظیمیں شامل تھیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے فرانس کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔مفتاح مروت طلبہ رہنمانےکہاکہ ، پیغمبر اسلام ۖکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیںہے۔ فرانس نے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کئیہیں۔ مظاہرہن نے حکومت سے سرکاری سطح پر فرانس سے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔سینکڑوں طلبہ نے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔ مظاہرین نے بنوں میانوالی شاہراہ کودیر تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بند راستے ہم کھلوا لیں گے، عمر ایوب خان