ویب ڈیسک(کاٹلنگ)تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ غریب آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے ۔ڈکیت گاڑی میں سوار افراد سے 28 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو نے میںکامیاب ہو گئے ۔ملزمان اپنے ساتھ شناختی کارڈ بھی لے گئے ۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ کاروبار کی غرض سے سوزوکی گاڑی میں جارہے تھے کہ ڈکیت اسلحہ کی نوک پر ساری جمع پونجی لے اڑے ۔واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد از جلد قانون کے کٹہرے میںکھڑے ہونگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments