اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات کی نیوز بریفنگ.وزیراعظم نے کابینہ کو کرونا وائر س کے حوالے سے ترجیحات سے آگاہ کیا .پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا.وزیراعظم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی.
300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 162ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے .ثانیہ نشتر نے کفالت، آمدن ، سکالر شپ پروگرام اور لنگر خانوں کے حوالے سے آگاہ کیا.وزیراعظم نے احساس پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا.2 کروڑ 20لاکھ بچوں کو سکول میں داخل کرایا جائے گا نیوز بریفنگ.
نیشنل ایجوکیشن ایکشن پلان کا مقصد یکساں تعلیمی نصاب کا نفاذ ہے.جماعت اول سے پانچویں تک یکساں نصاب منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے.چھٹی جماعت سے 8ویں تک یکساں نصاب تیار ہے، جلد فریقین سے مشاورت کی جائے گی.یکساں نصاب قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ رائج کیا جا رہا ہے-.
دینی تعلیم کو بھی یکساں نصاب کا بنیادی حصہ بنایا جائے گا. وفاقی کابینہ کو معیشت کے اعدادوشمار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.حکومتی اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی-.
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی.ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، مزید بہتری کی توقع ہے.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وزیر قانون کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں وزیراعظم نے وزیر قانون کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی.
بیمار سیاسی قیدی رپورٹس کی بجائے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے رہے.بارہا مراسلے لکھنے کے باوجود نواز شریف نےمیڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائیں.پنجاب حکومت نے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی .
پاکستان کے قانون کے تحت نواز شریف کو مفرور قرار دیا گیا ہے.نواز شریف اگر پاکستان نہیں آتے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ میڈیا کی زینت بنتا رہا.نواز شریف کی سرجری کے حوالے سے میڈیا میں کوئی خبر نہیں آ رہی معاون خصوصی. علاج کرانے کی بجائے ہوٹلز میں دعوتیں اڑائی جا رہی ہیں .نواز شریف کی جہاں سرجری ہونی ہے وہاں میڈیا کو رسائی دے دیں.شہباز شریف نے اصرار پر جو عہدہ لیا اسے بے توقیر نہ کریں.اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے شہباز شریف واپس آئیں.شہباز شریف قومی خزانے سے ملنے والی تنخواہ کو حلال کریں معاون خصوصی کی نیوز بریفنگ