unnamed 3 2

ہنگو میں گھروں کی مسماری کیخلاف عوام سراپا احتجاج -جی ٹی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند

ویب ڈیسک(ہنگو) گھروں کی مسماری کے خلاف عوام کا احتجاج مین جی ٹی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا ہے ۔ مظاہرین نے کوہاٹ پاڑاچنار مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے گھروں کو مسمار کرکے ہمیں بے گھرکر دیاہے ۔ہم نے زندگی بھر کی کمائی گھروں پر لگا کر حکومت نے ایک دن میں مسمار کر دئے۔
حکومت نے غریب عوام کو گھر بنانے کے وعدے کئے تھے لیکن ہنگو انتظامیہ ہمیں بے گھر کر رہے ہیں ۔ اگر ہمارے گھروں کے مسماری نہیں روکی گئی تو خود سوزی کرنے پر مجبور ہونگے ۔
حکومت اس غریب عوام پر رحم کریں ورنہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ایس ایچ او کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیاہے۔مظاہرین
کا کہنا تھا کہ حکومت کو 3 دن تک ڈیڈ لائن دی ہے اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  صوابی دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی