195779 966620 updates

مردان میں فلائنگ کوچ اور سوزوکی پک اپ میں تصادم۔6افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک(مردان) ملاکنڈ روڈ پر سری بہلول کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیاہے۔ریسکیو1122کے مطابق فلائنگ کوچ اور سوزوکی پک اپ آپس میں ٹکرانے سے کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی 3 ایمبولینسس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے 6 شدید زخمی افراد کو ایم ایم سی منتقل کردیاہے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔حادثہ پیش آنے والی فلائنگ کوچ مردان سے لوندخور جارہی تھی ۔کچھ شدید زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بند راستے ہم کھلوا لیں گے، عمر ایوب خان