464128 38482533

قومی وطن پارٹی کا ورکر کنونشن آفتاب احمد خان شیرپاو کی شرکت اور خطاب

ویب ڈیسک ( ہری پور): قومی وطن پارٹی ضلع ہری پور کا ورکر کنونشن QWP کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاو کا خطاب، ملک میں مہنگائی بڑھ چکی ہے غریب کیلئے جینامشکل ہوچکا ہے آٹا چینی اور دیگر اشیاء عام آدمی کی پہنچ دور جاچکی ہیں، دوائیں مہنگی ہوچکی ہیں۔
ہری ہور میں قومی وطن پارٹی انشاء اللہ عملی طورپر عوامی فلاحی کام کرے گی اور ہم صرف عملی کام اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے اس سے پہلے بھی کارکردگی کی بنا پر ووٹ لئے تھے اور ہری پور میں بھی قومی وطن پارٹی آپ کیلئے ہر وقت حاضر ہے ۔حکومت ناکام ہو چکی ہے آٹا چینی دالیں مہنگی یو چکی ہیں ۔ مہینے میں دو دو بار ہر چیز کے ریٹ بڑھتے ہیں ۔ جسکی مثال آپ کے سامنے ادویات کی قیمتیں دیکھ لیں ڈبل ٹرپل ہر چکی ہیں ۔ لیکن خان صاحب کو کچھ پتہ نہی ہے اور نہ ہی کوئی ایکشن لیا جارہا ہے ۔ اسی طرح ملک میں افراتفری جاری ہے سیاسی لیڈران کو کیسوں میں الجھادیا گیا ہے ۔ ملک میں عوامی حقوق کی کوئی بات نہی کررہا۔ کسی جگہ بھی عوام کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہی کئے جارہے۔ ملک دوسال میں نیچے تزلزل کی طرف جارہا ہے۔درآمدات اور برآمدات کا فرق بڑھ چکا ہے لیکن حکومت خاموش ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار