images 70

ہری پور میں ضلعی وتحصیل حکومت کی جانب سے سستا بازارکا انعقاد

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پور میں ضلعی وتحصیل حکومت کی جناح بسستا بازارکا انعقاد، روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں سبزی، فروٹ، آٹا، گھی، دالیں اور مشروبات سستے ریٹ پر موجود ہیں، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریوں کی مصنوعات فیکٹری ریٹ پر موجود، سرکاری ریٹ کا آٹا 200 توڑہ روزانہ فروخت ہوگا،

سستی سبزی فروٹ اور لوگوں کاسستا بازار میں رش، صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ہری پور میں ضلعی وتحصیل حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ہری پور سستا بازارفعال لوگوں کا رش سرکاری ریٹ کا آٹا سبزیاں فروٹ چینی اور بلخصوص حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریوں کی مصنوعات فیکٹری ہول سیل ریٹ پر لوگوں کو دی جارہی ہیں،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دل کے مریضوں کیلئے بغیر سینہ کھولے ایک اور کامیاب سرجری متعارف

جن میں گھی، خوردنی آئل، مشروبات، اچار، جام ،جیلی، بسکٹ اور جوسز اس کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کی جانب سے کریانہ کاسامان بھی مناسب نرخوں پر لوگوں کو دیا جارہا ہے، ساٹ+ایز لائیو ندیم ناصرڈپٹی کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ سستا بازار کا انعقاد سے لوگوں کارش لوگ روز مرہ استعمال کی اشیاء یہاں سے خرید رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ باقی تحصیلوں میں بھی سستا بازار لگائے جائیں، تحصیل خانپور اور تحصیل غازی کے علاوہ شہر کے دیگر اہم مقامات پر چھپر روڈ پر بھی سستا بازارلگائے جائیں، تاکہ مہنگائی کے اس دورمیں لوگوں کو سستی اشیاء صرف مناسب ریٹ پر مل سکیں، اس کے علاوہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ گراں فروشوں زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔