n00798251 r b 001

لنڈی کوتل میں مزدور پر تشدد کے خلاف بازار میں احتجاجی دھرنا

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): لنڈی کوتل میں خیبر سیاسی اتحاد کا طورخم میں مزدور پر تشدد کے خلاف بازار میں احتجاجی دھرنا جاری، دھرنے میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، مظاہرین کا کہنا تھا کہ طورخم سرحد پر مزدوروں پر تشدد نامنظور ہے، بارڈر پر پاسپورٹ شرط ختم کرکے شناختی کارڈ پر آنے جانے کی اجازت دی جائے، بارڈر پر ہزاروں قبائلی عوام کو بے روز گار کیا گیا، حکومت غریب قبائلی عوام کو روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین رہے ہیں، بارڈر پالیسی نرم کی جائے، مزدوروں کو روزگار فراہم کیا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،مطالبات نہ مانے گئے تو طورخم سرحد پر احتجاجی دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  مینگورہ میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ کا انعقاد