tyutrkgjldf

طورخم میں پولیس نے لڑکی کی اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (خیبر):طورخم میں پولیس نے لڑکی کی اغواء کی کوشش ناکام بنادی، افغان لڑکا پشاور متنی سے تعلق رکھنی والی لڑکی کو طورخم بارڈر سے افغانستان اغواء کر رہے تھے، پولیس نے لڑکا لڑکی کو گرفتار کرلیا، افغان لڑکا نورحسن پر متنی پشاور تھانے میں ایف ائی آر بھی درج ہے، لنڈی کوتل پولیس لڑکا لڑکی کو پشاور متنی پولیس کے حوالے کرینگے، ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال کی ہدایت پر طورخم میں پولیس نے چیکنگ کا سلسلہ سخت کردیا ہے. ضلع خیبر تھانہ لنڈیکوتل پولیس نے طورخم بارڈر پر نور حسن ولد ناصر خان افغان مہاجر ساکن پنڈی گیپ کو گرفتار کرلیا جو کہ لڑکی مسمات الف ساکنہ متنی پشاور کو اغوا کر کے افغانستان لے جارہا تھا،پولیس کے مطابق دونوں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ لنڈیکوتل منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان سے مزید تفتیش ہوگی جبکہ دوسری طرف طورخم بارڈر پر ہر قسم کی سمگلنگ روکھنے کے لئے چیکینگ کا سلسلہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور کاروں کا احتجاج