0a87d970 7be4 4030 ab20 bcf024a596d6

وزیر اعظم عمران خان قطر کے دورے پر ہیں- ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قطر کے دورے پر ہیں اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی انکے ہمراہ ہیں. ترجمان دفتر نے بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاون کے207 روز ہو گئے، مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں. بھارتی فوج نیگزشتہ دن 3 مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا.ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور عدم برداشت کا مظاہرہ کیا جارہا .عالمی برادری دہلی میں ہونے والے ظلم کی مذمت کر رہی ہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے. ایک سال قبل پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا. افواج پاکستان نے جنگی تربیت اور پیسہ وارانہ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا. صدر ٹرمپ نے بھارتی دورے کے دوران پاکستان یے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا. چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے. عمرے پر پابندی کے حوالے کونسل جنرل معاملے کو دیکھ رہے ہیں. ترجمان دفتر نے بریفنگ میں کہا کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ،جس کا خیر مقدم کرتے ہیں. بھارت کو جدید اسلحے کی فروخت پر پاکستان کے تحفظات ہیں.بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے مسلح افواج مستعد اور تیار ہیں.کرونا وائرس کے بارے میں اپ ڈیٹ بریفنگ میں کہا کہ ایران میں پاکستانی کونسلیٹ نے ہیلپ لائن قائم کی ہیں ، کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے. چین میں سفارتی حکام طلبہ اور دیگر شہریوں سے رابطے میں ہیں. چینی حکومت بھی علاج ،خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون کر رہی ہے. ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ انیس فروری کو یو ایس افغان طالبان میں دوحہ میں معاہدہ ہوگا، پاکستان اس معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی معاہدے کی تقریب میں شریک ہونگے. معاہدے کے بعد انٹر افغان مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہے وزیر خارجہ قطر میں امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا