26

افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ29فروری کو طالبان اور دیگر فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت سات ممالک کے وزراخارجہ اور پچاس ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے۔ عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید