WhatsApp Image 2020 02 29 at 3.58.32 PM

دہلی میں مسلمانوں کاقتل عام ریاستی سرپرستی میں کیاگیا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو مداخلت کےلیے مسلسل کہتا رہا ہوں. ایک لاکھ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج موت کی نیند سلا چکی ہے. بھارت نےایسےہی مظالم سےکشمیری نوجوان نسل کوشدت پسندی کی طرف دھکیلا.دہلی قتل عام 20کروڑبھارتی مسلمانوں کوشدت پسندی کی طرف لےجارہا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی
مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پولیس اورآرایس ایس کےغنڈوں کی طرف سےقتل عام کیاگیا اور دہلی میں مسلمانوں کاقتل عام ریاستی سرپرستی میں کیاگیا.