ملک بھر میں کورونا کے بے رحم وار جاری :گزشتہ 5 مہینوں میں سب سے زیادہ 105 اموات ہوئیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 1 دن میں 105اموات سامنے آ گئیں ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48ہزار 369کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں 2ہزار 731افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 45ہزار977ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان


جبکہ ملک میں اب تک کورونا سے مجموعی طورپر 9 ہزار 10 لوگ جاں بحق ہوگئی ہیں، ملک میں اب تک کورونا سے 3 لاکھ 88ہزار 598 مریض صحتیاب ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کورونا کے 1لاکھ 28ہزار673 کیسز رپورٹ ہوئے ہے۔

سندھ میں تعداد1لاکھ 98ہزار482، خیبرپختونخوا میں 53ہزار253، اسلام آباد میں 35ہزار203اوربلوچستان میں17ہزار796 کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کی مطابق آزاد کشمیر7ہزار771اورگلگت میں4ہزار799تعداد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان

ملک کے 4 بڑے شہروں میں کورونا سے تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، ملتان میں 48فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں، اسلام آباد 46 پشاور 26جبکہ لاہور میں 34فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔