WhatsApp Image 2020 03 03 at 8.33.06 PM

وزیراعظم عمران خان کی عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات کی وفاقی کابینہ اجلاس کےبعد نیوز بریفنگ وزیر منصوبہ بندی نے ادارہ شماریات کے اشاریوں سے آگاہ کیا.عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.حکومتی اقدامات کے باعث معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے.وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا.

وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف صوبائی حکومتیں کارروائی کریں .عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی.حکومت کی گئی اصلاحات سے ادارے مستحکم ہو رہے ہیں.وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیاں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لا رہی ہیں.

وزیراعظم نے سکولوں میں بچوں سے ناروا سلوک کا سخت نوٹس لیا.وزیراعظم نے متعلقہ وزیر کو اس حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی, وزیر توانائی نے کابینہ کو بجلی کے شعبے سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا.

کابینہ کو بجلی کے اضافی بلوں، بجلی چوری، لائن لاسز اور گردشی قرضوں سے آگاہ کیا گیا .وزیراعظم نے عوام کو مہنگی بجلی کی ترسیل،لائن لاسزکےآؤٹ آف باکس حل کی ہدایت کی.وزیراعظم نے طویل اور قلیل المدتی توانائی پالیسی بنانے کی ہدایت کی.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

وزیراعظم نےتوانائی کے شعبہ میں مسائل کے حل کیلئے ترکی کے ماڈل کو اپنانے کی ہدایت کی.توانائی کے شعبے میں ترکی کی اصلاحات سے استفادہ کیا جائے گا.بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائی کیلئے قانون سازی متعارف کرائی جا رہی ہے .

پی ایم سی کی بحالی کیلئے بل کو ترجیحی بنیادوں پر منظور کرانے کی ہدایت کی گئی.کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی.پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5ہو گئی ہے.معاون خصوصی صحت نےکرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا.

چین اور ایران سےواپس آنے والےافراد کی نگہداشت کےحوالےسےآگاہ کیا گیا.کابینہ نےوزارت صحت کی ہیلتھ ایمرجنسی کو مسترد کر دیا.کرونا وائرس سےنمٹنے کیلئےموثرحکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی.سندھ 3اور پنجاب کا ایک ہسپتال صوبائی انتظام میں رکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکی ہدایت.

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں، دکی میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

کابینہ کی متروکہ وقف املاک بورڈ کے اثاثہ جات کو واگزار کرانے کیلئے وزارت مذہبی امور کو ہدایت.طارق خداداد کو چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تعینات کیا گیا.نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا گیا ہے.قانون نے نواز شریف کو 8ہفتے کے لیے علاج کی اجازت دی تھی.

105دن گزرنے کے باوجود نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی .نواز شریف 105 دن برطانیہ میں رہنے کے باوجود کسی ہسپتال میں علاج کیلئے داخل نہیں ہوئے.رپورٹ مانگنے پر میڈیکل بورڈ کو چٹھیاں بھیجی جاتی ہیں.نواز شریف عدالت کو وطن واپس آنے کا حلف نامہ دے چکے ہیں.

امید ہے حلف نامے کی پاسداری کرتے ہوئے نواز شریف ضرور واپس آئیں گے.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے حوالے سے میڈیا کی عدم دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نیوز بریفنگ