WhatsApp Image 2020 03 03 at 6.29.55 PM

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی نازک ہے- اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی

اسلام آباد : وزیرخارجہ اور سیکریٹری جنرل اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی کی مشترکہ پریس کانفرنس.مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی نازک ہے.گزشتہ 7ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے.او آئی سی سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں –

انسٹی آف سٹریٹجک سٹڈیز میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیاگیا.نمائندہ خصوصی کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا.بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے.نئی دلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا.

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

او آئی سی کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہت سی قراردادیں موجود ہیں.او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا.پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے.پاکستان کے عوام کی او آئی سی سے بہت سی توقعات ہیں.بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں.

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف