unnamed 9

دنیا کے 74 ممالک میں 9179 قید پاکستانیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مطابق 74 ممالک میں کل 9179 پاکستانی قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2495 پاکستانی قید ،متحدہ امارات میں کل 1610پاکستانی قید ہیں،یونان مجموعی طور پر 640 اور انڈیا میں 605پاکستانی قید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں 343 چائنہ میں 259 پاکستانی قید ہیں، ملائیشیا میں 429،اٹلی میں 309،ترکی میں 325 اور اومان میں 302 ،برطانیہ میں 300 امریکہ میں 125,سپین 164,کویت میں 99 پاکستانی قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  فوج طلب ، اسلام آباد پر دھاوا بولنے نہیں دیں گے: وزیرداخلہ

دستاویزکے مطابق ایران میں 146 اور عراق میں 134 پاکستانی قیدہیں،جارجیا،اتھوپیا،قازقستان،سنگاپور اورمالٹا میں ایک ایک پاکستانی قید ہے۔مختلف ممالک میں قید پاکستانی انسانی سمگلنگ،منشیات سمگلنگ اور قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ کی تیاری، خام تیل 5فیصد مزید مہنگا

رپوٹ کے مطابق 2018 سے اب تک 8754 پاکستانی قیدی اور زیر حراست ملزمان پاکستان واپس آئے۔متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ 3432،سعودی عرب سے 2260،ملائشیا سے 1540 جبکہاومان سے 308 بحرین سے 114 اورامریکہ سے 58 پاکستانی واپس آئے۔