zahid khan

وزیراعظم کا ہزارہ کمیونٹی سے متعلق بیان نامناسب ناقابل قبول ہے، زاہد خان

ویب ڈیسک (پشاور)اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان ہزارہ کمیونٹی کی توہین کے مترادف ہے،
وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ عوام کے نہیں ایک سلیکٹڈ کٹھپتلی وزیراعظم ہیں۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو آنے کی وارننگ جاری

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ہزارہ کمیونٹی سے متعلق بیان نامناسب ناقابل قبول ہے،وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم تو نہیں رکھا اوپر سے اس طرح کا بیان دیکر انکے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں، بلیک میلنگ سے متعلق بیان بے حسی کی تمام حدیں کراس کر جانا ہے،نااہل وزیراعظم فوری طور پر بیان واپس لیکر کمیونٹی سے معافی مانگیں۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات