47b631dc 8fbd 4d45 af77 241d00869c8c

صدر ڈاکٹر عارف علوی , گورنر خیبر پختونخوا ملاقات: امن و امان، ترقیاتی امور، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک(پشاور) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورہ پشاور پر گورنر ہاوس پشاور پہنچ گئے،صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ون آن ون ملاقات کی.

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبہ بھر بشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی امور، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے صدر پاکستان کو صوبہ کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں انتظامی و تعلیمی امور میں اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ملاقات میں صوبہ میں معیاری زیتون اور بیری شہد کی استعداد کو استعمال میں لانے سے متعلق منصوبہ پر بھی تبادلہ خیال