ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ روز پورے پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کا جشن منایا گیا۔ کل رات حکومتی وزرا ڈرامہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ اب یہ کٹھ پتلی تماشہ اور ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔ بہت دیر ہوچکی ہے اب اس حکومت کوئی نہیں بچا سکتا۔عمران خان پر عدم اعتماد کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ پی ڈی ایم میں اتفاق رائے سے جو بھی فیصلہ ہوگا عمل کریں گے۔ عدم اعتماد کیلئے کون سی حکمت عملی اپنانی ہے پی ڈی ایم فیصلہ کرےگی۔