1 426

بنوں کے طالب علم کو گولیاں مارنے کے بعد پولیس نے ایک اور بچے کی جان لی

ویب ڈیسک(پشاور):طاقت کے نشے میں مست پشاور پولیس بے لگام ہوگئی، بنوں کے طالب علم کو گولیاں مارنے کے بعد پولیس نے ایک اور بچے شاہ زیب کی جان لی، 14سالہ شاہ زیب ملازو کا رہائشی تھا جو راسین پبلک سکول ورسک روڈ برانچ میں میں پڑھتاتھا، شاہ زیب کوگزشتہ روزغربی پولیس نے موٹر سائیکل کاغذات نہ ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  روس اور چین کے صدور کا باہمی تعاون پر زور

شاہ زیب کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 2 بجے گھر سے تصاویر بنوانے نکلا تھا جبکہ پولیس نے اس پکڑ کر مجھے کال کی، میرے بیٹے کو ٹارچر کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ بعد میں اسے ہھانسی کے ذریعے خودکشی کا نام دیا جارہا ہے، چھوٹا بچہ کیسے پھانسی کرسکتا ہے اس کے پاس رسی کہاں سے آئی، پولیس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے تشدد زدہ لاش کو پھانسی دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے