1031256 mainGatex 1453324562

گومل یونیورسٹی میں گانےلگانے پرطلبا پرجرمانہ

ویب ڈیسک (ڈیرہ اسماعیل خان)گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے گانے لگانے پر دو طلبا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ ضیاء الدین کے مطابق دو طلبا تدریسی ایریا میں بلیو ٹوتھ پر موسیقی لگاتے تھے جس سے تدریسی ماحول متاثر ہوتا تھا۔

ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ دونوں طلبا کو بار بار تنبیہ کی گئی لیکن بدستور ایسا ہوتا رہا جس کے بعد دونوں طلبا کو پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان سے بلیو ٹوتھ بھی لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی 11مقدمات میں ضمانت منظور

اس حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کے تقدس کو قائم رکھنے کے لیے ایسی موسیقی پر پابندی ہے جو دوسروں کو متاثر کرے، اگر کوئی خود اپنے تئیں موسیقی لگاتا ہے تو انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، ڈاٹسن کھائی میں جا گری، ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ایک سال سے سگریٹ نوشی، منشیات اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہے۔