20201227105440 feature image 27

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے آئین اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی معاملے پر سماعت 27تک ملتوی کر دی ۔ پیر کو ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

الیکشن کمیشن کے سامنے سیاسی جماعتوں کے نمائندے پیش ہوئے ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کر لیا ۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کیئے ہیں ، جیسے آپکا حق ہے ان کا بھی حق ہے پوچھنے کا،اب تاخیر کس کی جانب سے ہورہی ہی ۔ نمائندہ بی این پی نے کہاکہ بی این پی اپنا جواب جمع کروادے گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں استحکام ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔