ویب ڈیسک(پشاور) کورونا کی تیسری لہر نے پنجےگاڑھ لئے،پشاورکے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوروناکےمریضوں کی تعداد375 ہوگئی ہے۔
ترجمان کےمطابق ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کے لئے بیڈز میں مزید اضافہ کر دیا گیاہے بیڈز کی تعداد441 ہو گئی ہے اس وقت آئی سی یو میں 29 مریض داخل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ روزانہ کی بنیاد پر بیڈزکی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔