.jpg

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کامختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن،متعدد یونیٹس سیل

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن کے دوران 3 ہزار لیٹر مس لیبل مشروبات ،مضر صحت اشیاء خورونوش برآمد کر لیں، کئی ہوٹلز اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق سوات کے علاقے بابوزئی میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، جعلی مشروبات کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا،3 ہزار لیٹر مس لیبل مشروبات برآمدکر کے فیکٹری کو سیل کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  فاٹا قومی جرگے کا آئینی ترامیم میں قبائیلی تشخص وروایت شامل کرنے کا مطالبہ

ڈی آئی خان میں سویٹس یونٹ پر چھاپہ، کارخانے کا معائنہ کیا جہاں پر غیر معیاری اور ناقص 1000 لیٹر سے زائد مضر صحت خوردنی تیل برآمد کیا گیا، صفائی کی نہایت ناقص صورتحال پر اے سی نے برہمی کا اظہار کیا اور سویٹس یونٹ سیل کرتے ہوئے کہا کہ مالک کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک

تحت بھائی میں کاروائی کے دوران 200 کلو غیر معیاری گھی، 600 کلوغیرمعیاری آئس کریم برآمد ،آئس کریم اور چیپس کے تین فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاورکے علاقے لطیف آباد میں سویٹس یونٹ پر چھاپہ مارا صفائی کی ناقص صورتحال پر یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔