Corona kills 16 more patients in kp

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار 66 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1265 افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ12 ہزار 140ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 945مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 94 ہزار675 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکہ ،5بچے زخمی

پشاور میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1596 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 319 افراد متاثر ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 44 ہزار280 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار340 نئے ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 15لاکھ 38 ہزار21 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں ایکٹیوں کیسز کی تعداد 14 ہزار 399 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت