taimur

صوبہ میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 15 فیصد

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15.2 فیصد ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ٹوئییٹ پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 1265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر صحت کے پی کے نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 1968 کورونا وائرس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور: پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد، ناقابل سماعت قرار

اُنہوں نے کہا کہ 1052 کورونا وائرس کے مریض ایچ ڈی یوز میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد 5 گنا بڑھ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں حساس ادارے کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا گیا

تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے۔