dt 200121 coronavirus 800x450

کورونا کی یلغارجاری،ملک میں مزید 142 افرادچل بسے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 142 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 4 ہزار 487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 794 ہے اور 6 لاکھ 99 ہزار 816 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت

این سی اوسی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 97 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 605، خیبر پختونخوا 3 ہزار 156، اسلام آباد 670، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 464 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 804، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 661، پنجاب 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ 2 لاکھ 79 ہزار 272، بلوچستان 21 ہزار 803، آزاد کشمیر 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔