Untitled 1 456 700x320 1

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک کیلئے متحرک

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہائی اور مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پراتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت

دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔