ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں سیشن جج کے اغوا میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا سمیت دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج