وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ اس لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی محنت رنگ لے آئی اور اس کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کا ثبوت ہی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ اب کی بار ہمارا سب سے اہم ہدف مہنگائی میں کمی ہے جس پر ہم بھرپور کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی کا عندیہ دیدیا.

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان