پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی علاقوں تری منگل ٫ خرلاچی ، بوڑکی اور غوزگڑھی کے علاقوں میں سخت گولہ باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری یے۔
زرائع کے مطابق بارڈر کے دونوں جانب کی فورسز ایک دوسرے کے مورچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ دوسری طرف اس گولہ باری سے اہالیان علاقہ شدید پریشان و بے چینی کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث جاری گولہ باری کے سبب ضلع کرم کے سرحدی دیہات میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ سرحد پر آمدورفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں جھڑپوں کا تیسرا دن، 7 افراد جاں بحق،55زخمی