a8900ea2 1167 4093 b9b5 8225ce807a10

وزیراعظم پاکستان کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم پاکستان کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع کردیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ ہوئیں سکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں۔

گلگت پر 3 پروازیں اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی وضع کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کروایا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب

ترجمان پی آئی اے کےمطابق شمالی علاقہ جات پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد علاقے کی ترقی، بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کا فروغ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ بہت حوصلہ افزا ہے چند ساعتوں میں شدید گرمی سے انتہائی خوشگوار موسم اور پر لطف نظاروں تک آسان رسائی لوگوں کے جوش و خروش کا باعث بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اقتصادی طور پر پسماندہ علاقہ ہونے کے باعث پی آئی اے نے اپنے کرائے انتہائی مناسب رکھے ہیں۔