Untitled 1 539

گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان میں نوتعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور):گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے پاکستان میں نوتعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات، ملاقات میں پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمدزئی بھی موجود تھے، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں افغان سفیر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار.

افغان سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں، ملاقات میں پاک افغان طورخم سرحد پر افغان مہاجرین کو آمدورفت میں حائل مشکلات و مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین برادرانہ اور مضبوط ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا نے اپنے افغان مہاجرین بھائیوں کابہت رکھا ہے، دہشت گردی اور بدامنی کے باعث افغانستان کے اقتصادی حالات خراب اورانفراسٹرکچرتباہ ہوا، بدامنی سے متاثرہ افغان عوام کے بہترین مستقبل کیلئے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی بحالی انتہائی ضروری ہے، پاکستان افغانستان کو ایک پرامن اور مستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان خطہ میں امن اور محبت کا داعی ہے، دونوں ممالک کی نوجوان نسل کے مابین محبت اور اعتماد کی فضا قائم رکھنا ہو گی، پرامن افغانستان سے سنٹرل ایشیا تک اقتصادی وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، پاک افغان دونوں ممالک کے قدرتی وسائل کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کا نظریاتی سوچ پر گورنر خیبر پختونخواہ کو خراج تحسین، افغان سفیر کا افغان مہاجرین کی مہمان نوازی اور انکو عزت بخشنے پر پاکستان بالخصوص خیبر پختونخواہ کی عوام و حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ