640713 5013992 imran khan akhbar 1

وزیراعظم کل سی پیک کےتحت پاکستان کے پہلے رشکئی صنعتی زون کاافتتاح کریں گے

ویب ڈیسک(پشاور)وزیراعظم عمران خان کل رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر معاون خصوصی کامران بنگشکے مطابق سی پیک کےتحت پاکستان کا پہلا رشکئی صنعتی زون نوشہرہ میں کام تیزی سے جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کل رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں:  میجر بابر نیازی شہید کی نماز جنازہ ادا

انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کیلئےانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،تقریب میں وزیراعظم عمران خان، گورنر،وزیراعلیٰ کے پی اور چینی حکام و صنعت کار شرکت کریں گے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے۔رشکئی صنعتی زون سے بل واسطہ،بلاواسطہ ڈھائی لاکھ سےزائدروزگارکےمواقع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  فلوریڈا میں بس حادثہ، 8 افراد ہلاک جبکہ 8 شدید زخمی

کامران بنگش ننے مزید کہا کہ چین 1ہزار کنال پرمشتمل رشکئی صنعتی زون کیلئے91فیصدمالی تعاون کررہاہے۔ ملک کے نامور صنعتی گروپس دلچسپی لے رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان پشاور میں احساس پناہ گاہ کا افتتاح بھی کریں گے۔