919375 075020 updates

مزید10 لاکھ کوروناویکسین پاکستان پہنچادی گئی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ 10 لاکھ سائینو فارم ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق رواں ماہ سائینو فارم، کین سائینو اور سائینو ویک کی ایک کروڑ 10 لاکھ خوراکیں پاکستان کوملیں گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے انتظام کا فیصلہ حماس کی مرضی سے ہوگا، اسماعیل ہنیہ

این سی او سی نے شہریوں سے کورونا کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم کے ایشو کو مرنے نہیں دیں گے، اسد قیصر

واضح رہے کہ این سی او سی نے رواں برس کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی کورونا ویکسی نیشن کی مہم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔