شہری گیس سے محروم

سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باوجود شہری گیس سے محروم

ویب ڈیسک(پشاور) حکومت کی جانب سے پشاور بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل کرنے کے باوجود گیس بحران پر قانو نہیں پایا جاسکا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

صوبائی حکومت کی ہدایا ت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے اور سی این جی سٹیشنز کو 24 گھنٹوں میں 17 گھنٹے گیس بندش کے فیصلہ کے باوجود رہائشی علاقوں میں گیس کی کمی کا مسئلہ بدستور برقرار ہے ورسک روڈ، نوتھیہ ، چارخانہ روڈ ، یوسف آباد ، زریاب کالونی ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر گیس کا بحران بدستور برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ

انتظامیہ کی جانب سے سی این جی سٹیشنوںکو چار بجے تک گیس بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث صدر روڈ ، رنگ روڈ ، چارسدہ روڈ ، کوہاٹ روڈ پر بدستور سی این جی سٹیشنز کھلے ہوئے ہیں. جس کے باعث روڈوں پر گاڑیوں کی لائنیں لگنے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے. صدر روڈ پر موجود سی این جی سٹیشنز میں سی این جی کے حصول کیلئے رش کے باعث رکشہ ڈرائیور آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث سی این جی سٹیشنز اور روڈ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  عیدالاضحی کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار، پولیس کی اضافی نفری تعینات