اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کا امکان

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات کے حوالے سے نگران حکومت شواہد پیش نہ کر سکی

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس آج، وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹس پیش کی جائیِنگی

ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔