”حاجی ثنا اللہ ” کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ثنا اللہ سمیت لاکھوں پاکستانیوں کی دعائوں سے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے امتحان سے نکلا ہے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں بلکہ بہت سخت پروگرام ہے۔
ان کا کہنا تھا ہماری اجتماعی کاوشوں کی بدولت آج ریاست بچ گئی، ہم نے مجبوراً آئی ایم ایف پروگرام کو قبول کیا، ہم نے سیاست کو دا پر لگایا اور ریاست کو بچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حاجی ثنا اللہ سمیت لاکھوں پاکستانیوں کی دعاں سے پاکستان آئی ایم ایف کے امتحان سے نکل آیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار