ہفتہ وار مہنگائی

ہفتہ وار مہنگائی میں 28 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 28 اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ ہفتے کے مقابلے میں گزشتہ سال جولائی کے مہینے کے مقابلے میں خوردنی اشیا کی قیمتوں میں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق زیر جائزہ ہفتے میں جولائی کے مہینے کے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بھی مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آٹے کی قیمت میں 129 فیصد اور چائے کی قیمت میں 101 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چاولوں کی قیمت میں 70 فیصد سے زائد اور آلو کی قیمت میں 67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی کی قیمت میں 58 فیصد اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔ زیر جائزہ ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 28 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 7 فیصد اور خوردنی تیل کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان