دریائے سوات کے بہاو میں اضافہ

بارشوں کے باعث دریائے سوات کے بہاو میں اضافہ

سوات: میدانی اور بالائی علاقوں میں مون سون کی بارش سے دریائے سوات کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ ایریگیشن کے مطابق پانی کا اخراج ریٹ 10 ہزار 103 کیوسک تک پہنچ گیا۔ پانی کے بہاؤ میں ایک ہزار کیوسک مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شدید بارش سے بالائی علاقوں پر سیلاب کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے، دریائے سوات کے کنارے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ