پشاوراور ٹانک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: وزارت قومی صحت نے ٹانک اور پشاور میں سیوریج لائن سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تصدیق کردی ہے .
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ لیبارٹری اسلام آباد میں تجزیہ کرانے کیلئے معمول کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر پولیو وائرس کے نمونے لئے گئے تھے .
پشاور میں یونین کونسل شاہین مسلم ٹاﺅن ، بورڈ بازار اور بخشی پل کے علاوہ دیگر علاقوں سے نمونے لئے گئے تھے لیبارٹری میں پچیس سے زائد ماحولیاتی نمونے بھیجے گئے تھے جن میں سے بعض میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے.
پشاور ، ٹانک ، کوئٹہ ، ملیر اور حب میں مجموعی طور پر چار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جلسے کی اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑدھکڑ شرمناک ہے، بیرسٹر سیف