پشاورکے 7 حلقوں کے لئے تحریک انصاف کے 35 امیدوار سامنے آگئے

ویب ڈیسک: پشاور کے 7 انتخابی حلقوں کے لئے تحریک انصاف کے 35امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک خاتون نے بھی جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے .
تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے 13صوبائی حلقوں اور قومی اسمبلی کے چار حلقوں کے لئے امیدواروں کو آئندہ اتوار کو جاری ہونے والے ممکنہ انتخابی شیڈول کے بعد ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا.
ابتدائی طور پر پی کے81سے علی زمان ایڈوکیٹ ، عاطف حلیم ، شاہد شینواری ، عارف یوسف ، آصف خان اور قاسم علی شاہ جبکہ پی کے 82سے عرفان سلیم ، کامران بنگش ، ظفر خٹک ، ظہور قادر اور پی کے 83سے شاہ زیب ، مینا خان آفریدی ، عدیل بٹ ایڈوکیٹ اور کاشان احمد صدیقی کے نام لئے جارہے ہیں۔
پی کے 84سے سابق ضلع ناظم پشاور ارباب محمد عاصم اور فضل الٰہی جبکہ پی کے 73سے ارباب محمد علی کے نام گردش میں ہیں، اس طرح پی کے 79سے تیمور جھگڑا اور سابق ایم پی اے عائشہ بانو جبکہ این اے 31سے ارباب شیر علی کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ وکلاءنے بھی پشاور کے 13صوبائی حلقوںپر ٹکٹوں کے لئے درخواستیں دی ہیں۔
تحریک انصاف کے 35 امیدوار جو سامنے آئے ہیں‌ ان میں‌پی کے 79پر سابق ایم پی اے عائشہ بانو جنرل انتخابات میں پہلی بار قسمت آزمائی کریں گی ۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ